سبز۔زعفرانی شادی ٹوٹنے کے دہانے پہ!

0
0

بھاجپاجپااعلیٰ کمان نے تمام وزرأ کودہلی طلب کرلیا
رمضان سیزفائرمیں توسیع نہ کرنے کامرکزی فیصلہ پی ڈی پی کونامنظور
ازوال ویب ڈیسک
جموں؍؍رمضان سیزفائرمیں توسیع نہ کرنے کے مرکزی سرکارکے فیصلے کے بعد ریاست جموںوکشمیرمیں ’سبز۔زعفرانی شادی ٹوٹنے‘کاخطرہ بڑھ گیاہے،پی ڈی پی نے مرکزی سرکارکے فیصلے پرسخت ناراضگی کااِظہارکیاہے،اوردونوں جماعتوں کے درمیان دراڑبڑھ چکی ہے،ایسے میں اچانک بھاجپانے اپنے تمام 11وزرأ کودہلی طلب کرلیا۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پی ڈی پی کیساتھ مخلوط سرکار کوبچانے یاپھر الگ ہوجانے سے متعلق ریاستی وزرأ کیساتھ صلاح مشورہ کیاجائیگا،ذرائع کے مطابق اس بات کے قو ی امکانات ہیں کہ ریاست ایک مرتبہ پھرگورنرراج کاسامناکرے کیونکہ تازہ اختلافات کافوری خاتمہ ممکن نہیں، وادی کشمیرمیں زبردست کشیدگی ہے،عام شہریوں کی ہلاکتیں،فوجی محاصرے اور بھاجپاکے تیکھے تیورپی ڈی پی کیلئے سیاسی زمین تنگ کرتے جارہے ہیں،دوسری جانب نامورصحافی اورامن کے پیامبرکی ہلاکت کے بعد ہرسوغصے کی لہرہے۔اب دیکھنایہ ہے کہ بھاجپادِلی میں اپنے وزرأ کی طلبی کے بعد کیافرمان جاری کرتی ہے!

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا