بنگلورو، //سبروتو مکھرجی اسپورٹس ایجوکیشن سوسائٹی نے سبروتوکپ انٹر اسکول انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ کے 62 ویں ایڈیشن کے سب جونیئر (انڈر 14) لڑکوں کے ٹورنامنٹ کے لئے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
یہاں گارڈن سٹی میں یہ ٹورنامنٹ پہلی بار کھیلا جانا ہے۔ یہ سرگرمی مجبورا اس لیے لائی گئی ہے کیونکہ کہ بدقسمتی سے 15 ٹیموں کو اپنی ٹیم میں زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کی وجہ سے نااہل قرار دینا پڑا۔ نئے مقابلوں میں 22 ٹیموں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اتوار یکم اکتوبر کو کھیلے گئے تمام میچز کو بھی منتظمین نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے قوانین اور آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے مقرر کردہ معیار کے مطابق اتوار کو ایک عمر کا تخمینہ ٹیسٹ لیا گیا۔ یہ ٹیسٹ بنگلورو کے ٹمکور روڈ پرایک اسپتال میں آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے ذریعہ مقرر کردہ ڈاکٹر کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ کل 126 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ لیا گیا جس میں 87 کھلاڑی ٹیسٹ میں ناکام ہوئے اور 34 کھلاڑی کامیاب ہوئے۔ پانچ کھلاڑیوں کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ ہر ٹیم کے کم از کم چار کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کیا گیا اور جن 15 ٹیموں کو نااہل قرار دیا گیا ان میں سے کم از کم چار کھلاڑی زیادہ عمر کے پائے گئے۔ اس سال ایس ایم ایس ای ایس نے ایک منصفانہ ٹورنامنٹ کے بہترین مفاد میں عمر کی دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے اے آئی ایف ایف کے زیراہتمام میں ایسی پہل کی ہے۔