ممبر موصوف نے اساتذہ کے تمام تر مسائیل کو حل کرنے کی کروائی یقین دیہانی
ریاض ملک
پونچھ؍؍جموں وکشمیر ساکشر بھارت میشن اساتذہ کا ایک وفد ممبر آف پارلیمنٹ انجینئرچوہدری غلام علی کھٹانہ سے ان کی رہائیش گاہ پر ملاقی ہوا۔ اس دوران ساکشر بھارت میشن اساتذہ نے اپنے مسائیل پر مبنی ایک تحریری یاداشت پیش کی۔ وفد کی قیادت ساکشر بھارت میشن ایسوسیشن کے صوبائی صدر مشتاق احمد قادری کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران دیگر مسائیل کے ساتھ ساتھ ان اساتذہ کو مستقل جاب پالیسی کے تحت مستقل کیے جانے پر زور دیاگیا۔ انہیں بتایاگیاکہ یہ اساتذہ پچھلے 2007سے سماج میں ایسے اشخاص کا خوندہ بنانے کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔جن کی عمر 15سال سے زائید ہوچکی تھی۔ تاہم تب سے لیکر اب تک ان اساتذہ کو انصاف نہیں دیاگیاہے۔ جس کو لیکر گزشتہ سالوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسی جنگ کو لیکر اج ایک وفد ممبر پارلیمنٹ انجینئرچوہدری غلام علی کھٹانہ سے ملاقی ہوا۔ جنہیں تحریری طور پر یاداشت پیش کرنے کے بعد انہیں اپنے مسائیل سے اگاہ کیا۔ جس پر موصوف نے وفد کو یقین دلایاکہ ان کے مطالبات کو پرلیمنٹ میں اٹھایاجایگا۔ ان نوجوانوں کے حقوق اور مسائیل پر غوروحوض کرکے انہیں پوراکیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارامقصد ہی جموں وکشمیر کی عوام بلخصوص نوجوانوں کو درپیش مسائیل کا اسان حل نکال کر انہیں سہولیات فراہم کرناہے۔جس کے لئے وزیر اعظم ہند اور دیگر وزراء محنت کررہے ہیں۔ اور مجھے امید ہیکہ جلد ان اساتذہ کے مسائیل بھی حل ہونگے۔ انہوں نے یقین دھیانی کرواتے ہوے وفد کو کہاکہ جلد ان کے مطالبات کو پوراکیاجایگا۔اس وفدمیں مشتاق احمد قادری کی قیادت میں یاور امین زرگر ضلع صدر ڈوڈا اشفاق احمد شاہ ضلع صدر بارہمولہ سندیپ کمار شان وائیس پریزیڈنٹ،محمد شفیع میر چئیرمین ضلع پونچھ اعجاز احمد وانی ضلع صدر کشتواڑ،سرفراز نوازایسویسشن آرگنائزر ،محمد صدیق نائب صدر کے علاوہ محمد فاروق پلوامہ،محمد عارف شبینہ کوثر،رینوٹھاکر شامل رہے۔