ساوجیاں منڈی میں محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے جانکاری کیمپ کا انعقاد

0
0

محکمہ میں چل رہی مختلف سکیموں سے کیا لوگوں کو آشنا ، میزل روبیلا ویکسینیشن کی اہمیت کے حوالے سے بھی فراہم کی جانکاری
وسیم حیدری

منڈی؍؍محکمہ آئی سی ڈی ایس منڈی کی جانب سے علاقہ ساوجیاں میں ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں سی ڈی پی او منڈی نعیم النساْ بھٹی مع عملہ، متعدد تحصیل آفیسران کے علاوہ آشا و آنگن واڑی ورکر اور ہیلپرز شریک رہے ۔ اس کیمپ کا مقصد علاقہ ساوجیاں کے لوگوں کو محکمہ آئی سی ڈی ایس میں چل رہی مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا جس میں لوگوں خصوصاً عورتوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہیں محکمہ کی جانب سے متعدد سکیموں کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئیَ اس کیمپ میں علاقہ کی عورتوں کو جہاں متعدد سکیموں کے حوالے سے آگاہی دستیاب کی گئی وہیں ایک جانکاری یہ بھی فراہم کی گئی کہ محکمہ کی ایک سکیم کے تحت کسی بھی حاملہ ہونے والی عورت کو آن لائن اندراج کے بعد ابتدائی مراحل میں 1000 روپے، درمیانی مراحل میں 2000 روپے اور بچّے کی پیدائش کے بعد 2000 روپے اس کے بینک خاتے میں ڈالے جاتے ہیں نیز کیمپ میں بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔ اس کے علاوہ محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے میزل روبیلا ویکسینیشن کے حوالے سے بھی اہم جانکاری فراہم کی گئی اور اس سلسلہ میں پھیلائی گئی افواہوں سے اجتناب کرنے کی تلقین بھی کی ۔ اس موقع پر سی ڈی پی او منڈی نعیم النساْ بھٹی نے وہاں موجود لوگوں کو تمام سکیموں کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنے کے بعد ان کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی ۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ میں متعدد سکیموں کو محض اس لئے رکھا گیا ہے کہ عام لوگ ان سے فائدہ حاصل کر سکیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میزل روبیلا ویکسینیشن کے حوالے سے جو افواہوں کا بازار گرم ہے وہ سب بے بنیاد ہیں اور اس سے لوگوں کو ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ انہیں اپنے بچوں کو یہ ویکسینیشن فراہم کرنی چاہیے تاکہ مستقبل میں انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ اٹھانی پڑے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا