ساوتھ کشمیر ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ

0
0

فائنل میں شوپیان نے پلوامہ کو ہرایا،ایم ایل اے پلوامہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے

تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ ضلع پلوامہ میں کھیل سرگرمیاں شد و مد سے جاری ہے۔اتوار کے روز ساوتھ کشمیر T20 کپ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں پہاڑی ضلع شوپیان کی ٹیم نے شاندار جیت درج کی۔ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

https://dteyssjk.nic.in/

تفصیلات کے مطابق سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں سائوتھ کشمیر T20 کپ کا فائنل میچ پلوامہ سپورٹس کلب اور جے کے 11شوپیان کے درمیان کھیلا گیا.ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پلوامہ سپورٹس کلب کی پوری ٹیم 99 رنز پر آل آئوٹ ہو گئے۔پلوامہ کی جانب سے ساحل نے 28 رنز بنائے۔ گوہر لیگی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کلیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جے کے 11 شوپیان کی ٹیم نے 10 اوورز میں 5 وکٹوں پر 100 رنز بناکر سائوتھ کشمیر T20 کپ کا فائنل میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا.شوپیان کی طرف سے دانش وانی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 رنز بنائے۔بعد میں دانش وانی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ عمر گل نے حاصل کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے آخر پر کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا