181 چور گرفتار، 88 چوری کے معاملات مختصر عرصے میں حل ہوئے: ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے چوروں کے گینگ کا پردہ چاک کر کے کنگ پن سمیت تین بدنام زمانہ چوروں کو گرفتار کر لیا۔اس ضمن میں چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے کر تقریباً 90000 روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔وہیںگرفتار چوروں کی شناخت اومکار بھگت عرف گشو ولد راج کمار اور روپ لال عرف روپا ولد بود راج سکنہ ہمیر پور، تحصیل مرہین، ضلع کٹھوعہ اور سورو شرما عرف کالو ولد رام کرشن سکنہ ساندی تحصیل گھگوال، ضلع سانبہ کے طور پر کی گئی ہے۔ واضح رہے اومکار بھگت عرف گشو بدنام زمانہ چوروں کے گینگ کا سرغنہ تھا جو سانبہ ضلع میں آدھی رات کے اوقات میں چوری کی سلسلہ وار وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ دیگر چور کنگ پن گشو کے کہنے پر چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔یاد رہے مذکورہ ملزمان کو مقدمہ ایف آئی آر نمبر 04/2024تھانہ پولیس گھگوال اور مقدمہ ایف آئی آر نمبر 01/2024 کے تحتگرفتار کیا ہے۔اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ ریکارڈ ایک سو اکیاسی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور سانبہ پولیس نے قلیل عرصے میں چوری کے 88 کیسوں کو حل کیا ہے اور پولیس یکے بعد دیگرے بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔