منشیات فروش 2.50 گرام ہیروئن جیسے مادہ کے ساتھ گرفتارکیا
راکیش چودھری
سانبہ؍؍منشیات کے اسمگلروں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے تھانہ وجئے پور کے دائرہ اختیار میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے تقریباً 2.50 گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد کی ہے۔واضح رہے پولیس اسٹیشن وجئے پور کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس وجئے پور کی سربراہی میں این ایچ ڈبلیو ناکہ ایمس وجئے پور میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک اسکوٹی کو چیک کرنے کے لیے روکا۔وہیں دوران چیکنگ مذکورہ اسکوٹی سوار کے قبضے سے 2.50 گرام تقریباً ہیروئن برآمد ہوئی۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 64/2024 پی ایس وجئے پور میں درج کیا گیا ہے۔تاہم کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔