ہیروئن کے استعمال اور چوری کے درمیان تعلق ہے: ایس ایس پی بینم توش
راکیش چوہدری
سانبہ؍؍ سانبہ پولیس کے ذریعہ سخت منشیات فروش کو 79 پیسوں کی مالا ئوںاور ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔واضح ہے مذکورہ ملزم نے بانہال میں ایک دکان سے مالائیںچرائی تھیں اور چوری کے معاملے میں بانہال پولیس کو مطلوب تھا۔وہیںگرفتار کٹر منشیات فروش کی شناخت محمد عمران خان ولد اشرف خان سکنہ اقبال کالونی پٹن بارہمولہ کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر متعدد تھانوں میں پولیس کو مطلوب ایک بدنام چور ہے اور پولیس اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے دوسرے تھانوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ دریںا ثناء سانبہ پولیس نے منشیات فروش عمران خان کو گزشتہ روز تھانہ بڑی برہمنہ کی حدود میں سرور سے گرفتار کیا تھا اور اس کی ذاتی تلاشی کے بعد 95,880 روپے مالیت کے 79 پیسوں کے ہار اور تقریباً 45,000. روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کی۔اس ضمن میںسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ ہیروئن کی کھپت اور چوری کے درمیان تعلق ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے مختلف کونوں سے منشیات فروش اور نشے کے عادی بدنام زمانہ ‘چٹا’ ہاٹ سپاٹ پر آ رہے ہیں جہاں گشت کو تیز کر دیا گیا ہے اور پولیس این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ملزمین کو گرفتار کر رہی ہے۔