سانبہ پولیس نے زیورات کی چوری کا معاملہ حل کیا، 3 ملزمان گرفتار

0
0

150 چور گرفتار، 10 ماہ میں چوری کے 75 کیس حل ہوئے: ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ایک اور اہم پیش رفت میں سانبہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے چوری شدہ سونے اور چاندی کے زیورات برآمد کرکے زیورات کی چوری کا معاملہ حل کرلیا ہے۔وہیںگرفتار ملزمان کی شناخت دیویندر سنگھ ساکنہ رکھ امب ٹلی، سانبہ، ہردیپ سنگھ جموال ساکنہ منڈی کوٹلی، سانبہ اور راکیش کمار ورما کے طور پر کی گئی ہے۔واضح رہے مذکورہ کاروائی مقدمہ ایف آئی آرزیر نمبر 281/2023 پولیس اسٹیشن سانبہ کے تحت کی گئی ہے ۔اس ضمن میںسینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ گزشتہ دس مہینوں میں سانبہ پولیس نے مجموعی طور پر ایک سو پچاس چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے چوری کے 75 کیسوں کو حل کیا ہے اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک اورنقدی برآمدکئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا