سانبہ پولیس نے بین ریاستی نارکو سمگلر کو گرفتار کیا، 18 کلو پوست کا بھوسا برآمد کیا

0
0

پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایف آئی آر درج کیا ،مزید تحقیقات جاری
لازوال ڈیسک
سانبہ ؍؍سانبہ پولیس نے منشیات کے ایک بین ریاستی اسمگلر کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن سانبہ کی حدود میں مانسر میں چیکنگ کے دوران 18 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا ہے۔پولیس چوکی مانسر کی ایک پولیس پارٹی نے مانسر ناکے پر گاڑیوں کی چیکنگ کی ڈیوٹی کرتے ہوئے سرینگر کی طرف سے آنے والے ایک گیس ٹینکر کو اس کی چیکنگ کے لیے روکا۔تاہم مذکورہ گاڑی کی چیکنگ کے دوران 18 کلو پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔وہیں ملزم ڈرائیورکی شناخت محمدفضل بھٹ ولد محمد افضل سکنہ دھرسکری ضلع راجوری کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور گاڑی سمیت ممنوعہ سامان بھی ضبط کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 25/2024 پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا