مسروقہ اسکوٹی برآمد کر لی،مزید تحقیقات جاری
راکیش چودھری
سانبہ؍؍پولیس تھانہ بڑی برہمنہ کی حدود میں پولیس نے اسکوٹی کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ اسکوٹی برآمد کرلی۔واضح رہے 08.06.2024 کو پولیس اسٹیشن بڑی برہمنہ میں انیس محمد ولد محمد رشید ساکنہ پریم نگر، جموں نے بڑی برہمنہ سے اپنی اسکوٹی کی چوری کے حوالے سے ایک تحریری رپورٹ درج کرائی۔وہیںشکایت پر کارروائی کرتے ہوئے،پولیس تھانہ بڑی برہمنہ میں مقدمہ ایف آئی آرنمبر 73/2024درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔
وہیںتفتیش کے دوران، پولیس نے ملزم سوہن سنگھ ولد سندیپ سنگھ ساکنہ راجیو کالونی تیلی بستی بڑی برہمنہ کو گرفتار کیا جس نے مسلسل پوچھ گچھ پر کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس کے انکشاف پر اس کے قبضے سے مسروقہ اسکوٹی برآمد ہوئی ہے۔مزید تفتیش پر، مذکورہ ملزم کے قبضے سے تین مزید مسروقہ بائیکس برآمد کی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔