سانبہ میں ’پی آئی اے‘ طیارے کی شکل کا پاکستانی غبارہ برآمد

0
0

جموں،//جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے سچانی وجے پور علاقے میں ایک جہاز نما غبارے کو برآمد کیاگیا جس پر ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے سچانی وجے پور علاقے میں کھیت میں کام کر رہے کسانوں نے ایک جہاز نما غبارہ ، جس پر پی آئی اے لکھا تھا کو برآمد کرکے اس بارے میں فوج کو آگاہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسزکے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور غبارے کو تحویل میں لے کر آس پاس علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس ہر زاویہ سے معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی غبارے برآمد ہونے کے اکثر واقعات جموں کے سرحدی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا