سانبہ میں ٹول ٹیکس وصولی ختم کی جائے:منجیت سنگھ

0
0

ٹرانسپورٹروں کو ہراساں کرنے پر این ایچ اے ون اور دیگر حکام کیخلاف فوجداری کارروائی کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ کابینہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر دو پْل تباہ ہونے کے باوجود ضلع سانبہ میں سروڑ میں ٹول ٹیکس وصول کرنے پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹ آف انڈیا کے حکام کا غیر سنجیدہ اور مایوسی کن رویہ ہے کہ یہ جانتے ہوئے کہ شاہراہ کی حالت خستہ ہے اور ٹرانسپورٹروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کے باوجود اْن سے سروڑ میں ٹول ٹیکس لیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹروں خاص کر سیاحوں اور یاتروں کو سانبہ اور کٹھوعہ میں شاہراہ پر مختلف مقامات پر گھنٹوں درماندہ رہنا پڑ رہا ہے۔ ایسے حالات میں جموں سے سانبہ اور کٹھوعہ سفر کرنے والے لوگوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کی کوئی جوازیت نہیں بنتی۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور سروڑ سے ٹول ٹیکس لینا بند کیاجاے اور گاڑیوں کوبلاخلل نقل وحمل کی اجازت دی جائے۔ ٹول ٹیکس وصولی کے لئے لوگوںکو گھنٹوں قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ 50سے100کلومیٹر قومی شاہراہ پر پل تباہ اور سڑکوں کی حالت خستہ ہے۔ ایسے میں ٹول ٹیکس وصولی نا انصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ سے سانبہ اور جموں تک شاہراہ کی تعمیر پر ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔ سڑک کی توسیع اور ایکسپریس وے کام کی وجہ سے تین اضلاع میں معمول کی ٹریفک متاثر ہے۔ رواں تعمیری کام کی وجہ سے شاہراہ پر جام معمول بن چکا ہے۔ ایسے میں ٹول ٹیکس لینے کی کوئی جوازیت نہیں بنتی۔انہوں نے کہاکہ ضلع سانبہ میں سروڑ کے مقام پر ایک بس ڈرائیور کو ٹول پلازہ عملہ کی طرف سے ہراساں کرنے اور مارپیٹ کا آج واقعہ پیش آیا۔انہوں نے متنبہ کیاکہ اگر مقررہ مدت کے اندر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو متعلقہ انتظامیہ کیخلاف سڑک پر احتجاج کیاجائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا