سانبہ میں تین بدنام زمانہ ملزمان پر پی ایس اے کا اطلاق

0
55
SAMBA, MAY 9 (UNI):- Three accused persons booked and detained under Public Safety Act, in Samba district of Jammu and Kashmir on Thursday. UNI PHOTO-106U

نارائن شرما، روہن کمار اور سمیت سلاتھیہ کوضلع جیل کٹھوعہ بھیجاگیا
راکیش چودھری
سانبہ؍؍سانبہ ضلع میں مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے، جموں و کشمیر پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت تین بدنام زمانہ مجرموں کو حراست میں لے کر جیل میں بند کیا ہے۔وہیںملزمین کی شناخت نارائن شرما ولد برتہ لال شرما ساکنہ تھلوری برہمنہ تحصیل وجئے پور ضلع سانبہ، روہن کمار عرفگوراو ولد بوبی کمار ساکنہ تلی بستی بڑی برہمنہ ضلع سانبہ اور سمیت سلاتھیہ عرف بھانو پرتاپ سنگھ ولد جگدیش سنگھ ساکنہ گوڑہ سلاتھیہ تحصیل وجے پور ضلع سانبہ کے طور پر ہوئی ہے جو متعدد مجرمانہ مقدمات میں ملوث رہے ہیں اور عوامی امن و سکون کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
دریں اثناء مجرمانہ سرگرمیوں میں ان کی بار بار شمولیت کے بعد، ایس ایس پی سانبہ کے تیار کردہ تفصیلی ڈوزیئر کی بنیاد پر ضلع مجسٹریٹ سانبہ کے ذریعہ نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے۔وہیں پولیس اسٹیشن وجئے پور اور پولیس اسٹیشن سانبہ کی پولیس ٹیموں نے کامیابی کے ساتھ ان وارنٹوں پر عمل درآمد کیا، جس کے نتیجے میں مذکورہ ملزمان کو ضلع جیل کٹھوعہ میں بند کردیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا