سانبہ انتظامیہ نے ضلع میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے

0
0

نر سنگھ دھام مندر نوناتھ سانبہ میں علامتی یاترا اور تلسی ویوا کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ //ضلع انتظامیہ سانبہ نے آج یہاںضلع میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نرسنگھ دھام مندر نوناتھ سانبہ میں علامتی یاترا اور تلسی ویوا کا اہتمام کیا۔جبکہ دیو اتھانی اکادشی کے موقع پر جسے "پربودھینی اکادشی” بھی کہا جاتا ہے ۔وہیں اس مذہبی اجتماع میں ڈپٹی کمشنر ابھیشیک شرما اور ایس ایس پی بینم توش اور کئی دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ پربودھینی اکادشی کو ہندو مذہب میں ایک اہم دن سمجھا جاتا ہے۔ یہ وہ دن مانا جاتا ہے جب بھگوان وشنو اپنی کائناتی نیند سے بیدار ہوتے ہیں اور تلسی ویوا، تلسی کے ساتھ بھگوان وشنو کی رسمی شادی بھی کی جاتی ہے، انہوں نے مزید کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بابرکت تقریب میں شرکت کر کے خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا