شاہ ہلال
اننت ناگسخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ امر ناتھ یاتریوں کا پہلا قافلہ بدھ وار دوپہر کو ننون بیس کیمپ پہلگام پہنچ گیا ہے ۔جہاں سے جمعرات صبح اُنہیں بھگوان شو سے منسوب برفانی عکس شیولنگ کے درشن کے لئے روانہ کیا جائے گا۔بم بم بولے کے نعروںاور سخت سیکورٹی حصار کے بیچ سالانہ امر ناتھ یاترا 2018کی شروعات بدھ کے روز اس وقت ہوئی جب 1004یاتریوں پر مشتمل پہلا جھتا جموں بیس کیمپ بگوتی نگر سے گھپا کی طرف قافلے کی صورت میں روانہ ہوا جو بدھ دوپہر کو ننون بیس کیمپ پہنچا ۔پہلے قافلے میں 120سادھو سمیت کل 1004یاتری شامل ہیں ۔یاتریوں کے پہلے قافلے کو جمعرات صبح06بجے ہری جھنڈی دکھا کر امرناتھ گھپا کے لئے روانہ کیا جائے گا۔انتظامیہ نے یاتریوں کو سہولیات بہم رکھی ہے وہی یاتریوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔یاتریوں نے کشمیر عظمٰی کو بتایا کہ اُنہیں کافی خوشی محسوس ہورہی ہے اور جو کشمیر کے متعلق غلط فہمیاں ہورہی ہے وہ سراسر غلط ہے ۔
یاتری ہمارے مہمان