آسمان پر بادل چھائے رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات کی طرف سے موسمی کلینڈر جاری آئندہ تین دنوں کے دوران ریاست میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشوں کی پیشگوائی

0
97

سرینگر بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی معطلع ابر آلود رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے ریاست میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ہونےکی پیشن گوئی کی ہے۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے سخت ترین گرمی کی لہر جاری تھی جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سی این آئی کے مطابق بدھ کو دوسرے روز بھی آسمان پر بادل چھائے رہے اور رٹھنڈے ہواﺅں کا سلسلہ شروع جاری رہا جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت سے لوگوں نے کچھ حد تک راحت کی سانس لی۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوںکے دوران ٹنل کے آر پار بارشیںہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ،سرینگر میںمقیم محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشہ دنوں شدید گرمی کی لہر کے بعد مغربی ہوائیں ریاست میں داخل ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ تین دنوں کے دوران بارشیںہوسکتی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے آنے والے 24گھنٹوں کے دوران ریاست جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر تیز ہوائیوں کے ساتھ ساتھ بالائی و میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ امسال مسلسل خراب موسمی صورتحال رہنے کے بعد کئی دنوں سے وادی کشمیر میں کھلی دھوپ نکلنے کی وجہ سے لوگوں نے تھوڑی بہت راحت کی سانس لی تھی جبکہ درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا