سارہ علی خان اپنے من پسند ہیرو کارتک آرین کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی

0
0

 

ےواین این
ممبئی //بالی ووڈ ادا کارہ سارہ علی خان دو کامیاب فلمیں دینے کے بعد اپنے من پسند ہیرو کارتک آرین کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارتک اور سارہ فلمساز امتیاز علی کی اگلی فلم کے مرکزی کردار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک فلم کا ٹائٹل ابھی طے نہیں ہوا تاہم فلم کے سیٹ سے دونوں کی ایک رومانٹک تصویر ضرور جاری کی گئی ، فلم اگلے سال ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کی جائے گی۔کیدار ناتھ اور سمبا کی ہیروئن سارہ نے کئی مرتبہ اقرار کیا کہ وہ کارتک آرین کو پسند کرتی ہیں اور ٹی وی شو کافی ود کرن میں انھوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ کارتک کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی ہیں جس پر کارتک نے بھی مثبت جواب دیا تھاان دونوں کی آن سکرین کیمسٹری دیکھنے میں لوگوں کی کافی دلچسپی ہو گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا