کہاوی جی ٹریننگ اکیڈمی جموں کے لوگوں کی امنگوں کے ساتھ انصاف کرے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سابق وزیر اور بی جے پی کی سینئر لیڈر پریا سیٹھی نے ریہاڑی جموں میں وی جی ٹریننگ اکیڈمی کا افتتاح کیا۔واضح رہے وی جی ٹریننگ اکیڈمی اسٹاک مارکیٹ کے لیے پیشہ ور افراد کو تربیت دینے والا ایک پیشہ ور ادارہ ہے۔وہیںافتتاحی تقریب میں پریا سیٹھی کے ساتھ بی جے پی کے سینئر لیڈر یودھویر سیٹھی، نامور صحافی سہیل کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے پریا سیٹھی نے کہا ’’میں جموں کے ساتھی کو اسٹاک مارکیٹ کا تربیتی ادارہ حاصل کرنے پر مبارکباد دینا چاہوں گی کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ مالی تحفظ کے ساتھ دولت چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ وی جی ٹریننگ اکیڈمی جموں کے لوگوں کی امنگوں کے ساتھ انصاف کرے گی۔