شملہ،// ہماچل پردیش کانگریس کے لیڈروں نے اتوار کو کانگریس ہیڈکوارٹر راجیو بھون میں بھارت رتن سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس دوران پارٹی کے لیڈروں نے ان کی تصویر پر پھول چڑھاتے ہوئے ملک کے لیے ان کی اہم خدمات کو یاد کیا۔
راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ریاستی کانگریس صدر اور رکن پارلیمنٹ پرتیبھا سنگھ نے کہا کہ انہیں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام انقلاب لانے والے شخش کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پنچایتی راج اداروں میں خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن اور 18 سال کے تمام نوجوانوں کو ووٹ دینے کا حق ان کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
اس موقع پر ریاستی کانگریس کے دفتر راجیو بھون میں خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں وزیر صحت کرنل دھنی رام شانڈل، تعمیرات عامہ کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ، سی پی ایس موہن لال برکتا، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان ٹھیوگ کے ایم ایل اے کلدیپ سنگھ راٹھور، شملہ کے میئر سریندر چوہان کے علاوہ آدرش سود، آنند کوشل، ونیت گوتم، سدھیر آزاد، دیویندر بوشہاری، وید پرکاش ٹھاکر، بھوپیندر کنور، زینب چندیل، ڈپٹی میئر اوما کوشل، میونسپل کارپوریشن شملہ کے کونسلرز، سابق کونسلروں سمیت کانگریسیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔