حاجی محمد اشرف نے ڈاکٹر شہناز کے فیصلے کا کیا خیر مقدم
ریاض ملک
منڈی؍؍ جموں وکشمیر میں سیاسی ردوبدل جاری ہے۔ پہاڑی عوام کی دیرینہ مانگ شڈول ٹرائیب تھی۔ جس کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی سرکار نے پوراکرکے عوام کے دلوں پر مرحم کا کام کیا۔ جس کی عوامی حلقوں میں سراہنا کی جارہی ہے۔
اس سلسلہ کو بھارتیہ جنتاپارٹی کے ایس ٹی مورچہ کے ریاستی نائب صدر حاجی محمد اشرف نے مرکزی سرکار کی جانب سے پہاڑی طبقہ کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دیے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے گوجر، بکروال اور پہاڑی طبقہ کے درمیان کی نفرت کی دیوار کو منہدم کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے سابق نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق ایم ایل سی ڈاکٹر شہناز گنائی کا بی جے پی میں شمولیت پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر شہناز گنائی نے بی جے پی کو دیکھ پرکھ کر جوائن کیاہے اور وہ قابل مبارک باد ہیں۔