’سابقہ پارٹیوں کے لیڈران منڈی کے بجائے جموں کو اپنا گھر سمجھتے تھے‘

0
0

تحصیل منڈی کے لئے ڈگری کالج کا اعلان بہت جلد ہوگا: بلال مخدومی
لازوال ڈیسک
منڈی// تحصیل منڈی کے لیے ڈگری کالج کا اعلان بہت جلد ہوگا ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی کے بلاک صدر منڈی بلال مخدومی نے ڈاک بنگلہ منڈی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا  انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے منڈی تحصیل کے لیے ڈگری کالج کو منظوری مل چکی ہے اور بہت ہی جلد ریاستی وزیر اعلی اس کا اعلان کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی محبوبہ مفتی کی طرف سے اور ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے کی محنت کا نتیجہ منڈی کی عوام کے سامنے ڈگری کالج کی صورت میں ہوگا ۔مخدومی نے منڈی کے سابقہ لیڈران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کے چالیس سالہ دور اقتدار میں رہ کر سابقہ پارٹیوں نے منڈی کی عوام کے طرف دھیان نہیں رکھا انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ سابقہ پارٹیوں کے لیڈران منڈی کے بجائے جموں کو اپنا گھر سمجھتے تھے اور وہ جموں میں نجی کالج کھولنے کی کوشش میں رہے جسکا جیتا جاگتا ثبوت عوام کے سامنے ہے۔ مخدومی نے کہا چند لیڈران کو جب پتا چلا کے منڈی ڈگری کالج کی منظوری ہونے جارہی ہے تو انہوں نے کڑائی میں چمچہ مارنے کی کوشش کرتے ہوے عوام منڈی کو کہا کے منڈی میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے کیو نکہ حال ہی میں ریاستی سرکار نے جموں صوبہ کے کچھ علاقوں میں کالجوں کا اعلان کیا ہے لیکن منڈی کے لیے اعلان نہیں ہوامگر عوام منڈی کو یہ پتہ چل گیا کے سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔ مخدومی نے کہا کہ اب عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ عوام اب جاگ چکی ہے پی ڈی پی کے بلاک صدر نے کہا کہ لوگوں کو سو شل میڈیاکی وجہ سے پتہ چل گیا کے ممبر اسمبلی پونچھ تانترے کی کاوشوں سے اور ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی لگن سے یہ فیصلہ ہونے والا ہے کہ منڈی کو ڈگری کالج دیا جایے گا کیونکہ ممبر اسمبلی پونچھ نے پارٹی ہائی کمان اور وزیر اعلی سے کالج کے لیے زور دار وکالت کی ہے کہ منڈی کو ڈگری کالج دیا جائے۔اس موقعہ پر پی ڈی پی زونل سکریٹری شکیل پرے ، حبیب اللہ نائیک ،اعجاز منگرال ،ٹھیکیدار غلام نبی نائیک، مجید ٹھکر بلاک یوتھ جنرل سکریٹری،پیر خورشید، الطاف نائیک ،جبار ڈار نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا