ظہیرعباس
منڈی منڈی ڈاک بنگلو میں این سی ورکران نے سابقہ ایم ایل اے سرنکوٹ مشتاق بخاری کی سربراہی میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا- جس میں آئندہ 7 اپریل کو نیشنل کانفرنس کے قائد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی آمد پر پروگرام کو لیکر غور و حوض کیا گیا – اور زمینی سطح پر پارٹی کو کس طرح مضبوط بنانے اور ہونے والے سات تاریخ کے جلسہ کو کس طرح کامیاب بنانے کے بارے تمام ورکران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا – اس موقع پر پارٹی کو درپیش مسائیل کے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا -اور قائد ثانی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی آمد پر جلسہ کو منعقد کرنے کے بارے اہم نکات کو ختمی شکل دی گئی اور تمام ورکران پر زور دیا کہ وہ اس جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے انتھک محنت کریں تاکہ جلسہ کامیاب ہوسکے – شرکاءنے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ورکران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آئندہ جلسہ کو کامیاب بنانے کے بارے غوروحوض ہوا کہ کیسے یہاں انتظامات کیے جائیں – اس کے علاوہ ورکران کو درپیش کچھ مسائل کو بھی ابھارا گیا جسکا انہوں نے تمام پارٹی ورکران کو یقین دلایا کہ پارٹی اعلیٰ کمانڈکے ساتھ انکے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا اور انکے مطالبات کو بھی پورا کیا جائے گا جو ان کا حق ہے –