شہجار چلڈرن گروپ اور ریڈیو مرچی کے اشتراک سے پولوویو میں نکڑناٹک پیش
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍سائبر کرائم اور اس کی جانکاری کے سلسلے میں لوگوں میں بیداری مہم کے تحت سرینگر کے پولوویو میں شہجار چلڈرن گروپ سے وابستہ بچوں اور بچیوں نے گروپ کے سربراہ اور معروف ماہر تھیٹر حکیم جاوید کی ہدایت میں ایک نکڑناٹک کھیلا جس کا مقصد عام لوگوں کو سائبر جعلسازوں سے محفوظ رہنیکی ترکیب دینا اور بیداری پیدا کرناتھا۔اس موقع پر عام لوگوں نے سائبر جعلسازوں سے محفوظ رہنے کے لئے اس طرح کے سبق آموز نکڑناٹک جاری رکھنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ 98.3 ایف ایم ریڈیو مرچی نے شہجار چلڈرن گروپ جو ہیلپ فاونڈیشن کی سربراہی میں کام کررہاہے کے ساتھ ملکر عام لوگوں کی آگاہی کے لئے پولوویو سرینگر میں اس طرح کے نکڑناٹک کا اہتمام کیا تھا جبکہ سائبر جعلسازوں سے بچنے کیلئے آر جے مہک اور آر جے وجدان گزشتہ ایک ماہ سے ریڈیو مرچی پر سب سے عام گھوٹالوں کو طشت از بام کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لوگ سائبر جعلسازوں کے شکار نہ ہوں۔اس بات سے ہم سب بخوبی واقف ہے کہ سائبر جعلساز آئے روز نت نئے طریقوں سے لوگوں کو ٹھگنیٹھگنے تاک میں رہتے ہیں اور ان نت نئے طریقوں کو توڑ کرنے کے لئے اس طرح کے عوامی بیداری پروگرام منعقد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔