فاروق اندرابی نے ہزاروں عقیدت مندوں کے ہمراہ چاڈورہ سے چرار شریف تک جلوس میں شرکت کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ معروف سیاسی رہنما اور اپنی پارٹی کے میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی نے آج ہزاروں عقیدت مندوں کے اْس جلوس میں شرکت کی جنہوں نے چاڈورہ سے چرار شریف تک کا سفر کرکے زیارت حضرت شیخ نور الدین نورانی کی زیارت گاہ پر بارشوں کیلئے صلوۃ الاستسقاء ادا کی۔موصولہ بیان کے مطابق وادی میں شدید گرمی کی لہر کے چلتے آج چرار شریف میں علمدار کشمیر شیخ نور الدین نورانی کی زیارت شریف پر ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور بارشوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔بیان کے مطابق اس ضمن میں چاڈورہ میں واقع حضرت شاہ ہمدان کی زیارت پر ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور پھر چرار شریف میں علمدار کشمیر کی مقدس زیارت کے لیے روانہ ہوئے۔ اس اجتماع نے علمدار کشمیر کی زیارت شریف پر صلوۃ الاستسقاء ادا کی۔ بیان کے مطابق فاروق اندرابی نے اس پروقار اجتماع میں شرکت کی اور علمدار کشمیر کی زیارت شریف میں بارشوں کے نزول کے لئے خصوصی نماز میں شرکت ادا کی۔