زڈی بل حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل

0
0

پارٹی کے سینئر لیڈران نے نئے آنے والے شرکاء کا خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ سرینگر کے زڈی بل حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی کارکنان تحسین فاروق اور عبدالرشید کانڈو نے آج اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس ضمن میں پارٹی صدر دفتر سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور دیگر سینئر رہنماوں نے پارٹی کے ان نئے اراکین کا پرتپاک استقبال کیا۔ پارٹی میں ان کی شمولیت سینئر لیڈر اور سرینگر کے سابق میئر جنید عظیم متو نے یقینی بنائی تھی اور انہوں نے ہی اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری اور جنید عظیم متو کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، ان میں پارٹی کے ریاستی سکریٹری، ترجمان اعلیٰ اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، صوبائی سیکرٹری کشمیر سید نجیب نقوی، یوتھ جنرل سکریٹری اور ترجمان مظفر ریشی، یوتھ صدر اوڑی حلقہ انتخاب سجاد احمد شیخ اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا