زون تھنہ منڈی میں این ای پی پر دو روزہ سیمینار اختتام پذیر

0
0

سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے ا سٹاف ممبران نے شرکت کی
وحیدہ آمین
راجوری؍؍ سی ای او راجوری کی ہدایت پر این ای پی 2020 کے سلسلے میں زون تھنہ منڈی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جو آج یہاں اختتام پذیر ہوا جہاں پرنسپل بوائز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی جاوید اقبال رینا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے سیمینار کا افتتاح کیا اور این ای پی 2020 کے مختلف مراحل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے سیمینار کا انعقاد سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے عملے کو مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ریسورس پرسن محمد یوسف ماسٹر، شوکت میر ٹیچر اور محمد ظہیر ٹیچر نے سٹاف ممبران کو حکومت کی جانب سے جامع تعلیم اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی روشنی میں چلائی جانے والی مختلف سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔وہیں سیمینار میں فارمیٹو اور سممیٹیو اسیسمنٹ کیسے تیار کیا جائے اس پر خصوصی توجہ دی گئی اور این ای پی میں مختلف مراحل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دو روزہ سیمینار میں سرکاری اور پرایویٹ اسکولوں کے ا سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا