زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی نے متعدد گاو¿ں میں کیا دورہ

0
0

لپاڑا اسکول کی عمارت بچوں کے لئے خطرہ، عوام نے کی تحقیق کی مانگ
حیدر بانڈے
منڈی//زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی غلام حسین نے اڑائی کے مختلف اسکولوں کا دورا کرکے وہاں پر تعلیم کے علاوہ اسکولوں کی عمارتوں کا بھی جائزہ بھی لیا جس دوران انہوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول لپاڑا اڑائی کی عمارت کا بھی دورہ کرکے اس عمارت کا جائیزہ لیا – اس موقع پر مقامی لوگوں نے عمارت میں ناقص مواد لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس تعمیر کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے – زونل ایجوکیشن آفیسر نے لوگوں کی بات سننے کے بعد اسکول کی خستہ حالت کو  دیکھتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ اس اسکول کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ آفیسران کو سونپی جائے گی جس میں اس عمارت کی نو تعمیر کے بارے میں مفصل ذکر کیا جائے گا – انہوں نے کہا کہ سکول میں ناقص مواد استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے چند سالوں میں ہی سکول کی عمارت گرنے کے قریب پہنچ چکی ہے – اس دوران  وہاں پر ہورہی تعلیم کے بارے میں زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی نے اساتذہ کے ساتھ بات چیت کی جس دوران انہوں نے مختلف اسکولوں میں تعلیم پر اطمیان کا اظہار بھی کیا – نمائندہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی استاد کے ساتھ بچوں کی پڑھائی کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا – اس موقع پر کئی اساتذہ نے موصوف کے ان اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے تعلیمی اداروں میں سدھار آئے گا – اس دورا پر ان کے ہمراہ ساکشر بھارت مشن کے بلاک کوآرڈینٹر مشتاق احمد بھی موجود تھے- عوام نے بھی اس دورے کو خوش آئیند قرار دیا اور امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ نظام بہتر سے بہتر تر ہو سکے –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا