زندگیوں کو بااختیار کیلئے جموں و کشمیر بینک کی سرگرمیاں جاری

0
0

لیو فار ادرس، بینگ ہیلپفل فائونڈیشن کے ساتھ مشن آر ایس اے پی پر تقاریب کا اہتمام
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جموں و کشمیر بنک، لیو فار ادرس، بینگ ہیلپفل فائونڈیشن، مشن آر ایس اے پی کے ساتھ اپنے مشترکہ اقدام میں ایک اہم سنگ میل کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہے۔ یہ جموں و کشمیر بینک کا ایک کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) پروجیکٹ ہے جسے لیو فار ادرس بینگ ہیلپفل فائونڈیشن نے لاگو کیا ہے جس کا مقصد 5,00,000 سینیٹری نیپکن تقسیم کرکے اور 100 آگاہی سیمینار منعقد کرکے ماہواری کی صفائی تک رسائی فراہم کرنا ہے، جس سے تمام اضلاع کے 50,000 افراد مستفید ہوں گے۔ واضح رہے اس مشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والا 7 واں ضلع پلوامہ ہے، جہاں 25000 سے زیادہ سینیٹری نیپکن تقسیم کیے گئے، 5 مؤثر بیداری لیکچرز کے ذریعے 2500 سے زیادہ لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔یاد رہے ان سیمینارز کی ریسورس پرسن عائشہ فرحانہ تھیں۔تاہم یہ سرگرمیاں مضافاتی علاقوں میں واقع سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں میں بھی کی گئیں۔اس سلسلے میں ایک ایف او، بی ایچ ایف کے قومی جوائنٹ سیکرٹری شاہ عامر نے کہا کہ ہم ‘مشن آر-ایس اے پی’ کی پیشرفت اور خواتین کی صحت اور حفظان صحت پر اس کے مثبت اثرات سے بہت پرجوش ہیں اور فی الحال ہم دوسرے اضلاع کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہماری ٹیم بیک وقت اس پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں، سی ای او پلوامہ، پلوامہ کے تمام سکولوں کے پرنسپلوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اور جموں و کشمیر بینک کا بھی شکریہ ادا کیا کہ بینک اپنے سی ایس آر فنڈ سے اس سرگرمی کو منعقد کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا