ناریاں کار حادثہ :زندہ پیر کے پاس دریا سے کنبے کے آٹھویں شخص کی نعش بھی برآمد
عمرارشد ملک
راجوری ؍؍ راجوری کے ناریاں کے مقام پر دو روز قبل کار حادثے میں ایک ہی گھر کے 8افراد لقمہ اجل ہوگے تھے جن میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے پرسنل اسسٹنٹ محمود مغل بھی شامل تھے جبکہ ان کے خاندان کے 7افراد بھی کار حادثے میں نہ رہے ۔ ذرائع کے مطابق کار حادثے میں 8افراد جان بحق ہوئے تھے جن میں 7 نعشوں کو برآمد کرلیا گیا تھا جبکہ ایک نعش برآمد نہیں ہوئی تھی جس کے لئے ضلع انتظامیہ نے پولیس ٹیم ،آرمی ،ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تلاش میں لگا دیا تھا جبکہ راجوری اور ناریاں کے مقامی نوجوانوں نے بھی دن رات تلاش شروع کردی تھی اور 2دن کی سخت محنت کے بعد مقامی لوگوں نے آٹھویں نعش تلاش کر ہی لی ۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد محمود مغل اور ان کے خاندان کی نعشوں کو برآمد کر کے ان کے آبائی گائوں بھیجا گیا جہاں معلوم ہوا کہ کا ر میں محمود مغل کا چھوٹا برادرنسبتی وقار احمد مغل بھی تھا جس کے بعد سے ضلع انتظامیہ حرکت میں آئی اور فوری ناریاں دریا میں تلاش شروع کردی اورتیسرئے روز ایک مقامی شخص نے زندہ پیر کے مقام پر دریا میں ایک نعش دیکھی جس کے بعد علاقہ میں شور شرابہ شروع ہوگیا اور فوری طور پر نعش کو پانی سے نکالا گیا جس کی شناخت وقار احمد مغل کے طور پر ہوئی ۔وہیں اضلع انتظامیہ نے تمام لوازمات کے بعد نعش کو وارثوں کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد نعش کو اس کے آبائی گائوں گمبھیر مغلاں میں بھیجا گیا جہاں آخری رسومات کے بعد سپردِ خاک کیا جائے گا ۔