زمینوں سے بے دخلی والے فرمان ناقابل قبول

0
0

انتظامیہ غریب عوام کو پریشان نہ کرے بلکہ عوام کی خوشحالی کے کام کرے :مولانا محمد اسلم
ایم شفیع رضوی
مہور (ریاسی )؍؍نوجوان سماجی کارکن و دارالعلوم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ مہور ریاسی کے مہتمم مولانا محمد اسلم نے جموں کشمیر انتظامیہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئے فرمان جس میں یہ کہا گیا ہے کہ سرکاری اراضی کو جلد از جلد خالی کیا جائے ۔اس حکم نامے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ جموں کشمیر کی ایل جی انتظامیہ حکومت جموں کشمیر میں نئے نئے حکم نامے جاری کر کے عوام کو پریشان کرکے یرغمال بنانا چاہتی ہے ۔موصوف نے اپیل کرتے ہوئے جموں کشمیر ایل جی حکومت انتظامیہ سے گزارش کی ہے کے عوام کی خوشحالی کے کام کیے جائیں ۔غریب عوام کو پرشان نہ کیا جائے ۔مولانا موصوف نے مذید کہتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر کے خصوصی درجہ کو ختم کر کے یہ دعوے کیے گئے تھے کہ جموں کشمیر کی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔یہ سب دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے مرکزی حکومت اور جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ حکومت دونوں مل کر عوام کو پریشان کر رہے ہیں ۔سماجی کارکن مولانا محمد اسلم نے اپنے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر حکومت جموں کشمیر کی عوام کو راحت نہیں دے سکتی تو پریشان کرنے کا بھی اسیکوئی حق نہیں ہے لہٰذا اس حکم نامے کو جلد از جلد واپس لیا جائے ۔اسی میں بھلائی ہوگی حکومتوں کا قیام عوام کو راحت پہنچانے کے لئے ہوتا ہے نہ کہ پریشان کرنے کے لئے یہ کیسا سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس ہو رہا ہے کہ غریب لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر بے گھر کیا جا رہا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا