زخموں پہ مرہم:لیفٹیننٹ گورنر نے پونچھ میں مارے گئے شہروں کے لواحقین کو تقرری نامے سونپے

0
0

رہائشی مقصد کے لئے کنبوں کو ایک ایک کنال اراضی کے الاٹمنٹ آرڈر بھی دیئے گئے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج ایس آر او 43 کے تحت پونچھ میں مارے گئے شہریوں کے لواحقین کو تقرری نامے سونپے۔ تقرری نامے محترمہ زرینہ بیگم جو سیف احمد کی اہلیہ ہیں،محمدکبیر، شبیر احمد کے بھائی،شوکت علی کے بھائی محمد رزاق ضلع پونچھ کے سرنکوٹ کے گاؤں بفلیاز کے رہنے والے ہیں،کے حوالے کئے گئے۔
رہائشی مقصد کے لئے کنبوں کو ایک ایک کنال اراضی کے الاٹمنٹ آرڈر بھی دیئے گئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اہلِ خانہ کو مستقبل میں جموں و کشمیر اِنتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ چودھری محمد یاسین بھی موجود تھے ۔
جموں؍؍ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پونچھ میں مارے گئے شہریوں کے لواحقین کو آج ایس آر او -43 کے تحت تقرری کے احکامات سونپے۔اس موقع پرتقرری کے لیٹر زرینہ بیگم زوجہ صفیر احمد، محمد کبیراور محمد رزاق ساکنہ گاؤں بفلیاز، سرنکوٹ، ضلع پونچھ کو حوالے کئے گئے ۔وہیںرہائشی مقصد کے لیے ہر خاندان کیلئے ایک ایک کنال زمین کی الاٹمنٹ کے احکامات بھی حوالے کیے گئے۔
واضح رہے چند ماہ قبل جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی دہرہ گلی سیکٹر میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں وطن کے کچھ بہادروں کی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔وہیں ایک سانحہ میں بفلیاز کے ٹوپی پیر علاقہ کے چند رہائشیوں کی بھی اموات ہوئیں ۔تاہم اس سانحہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس کے چلتے چند روز تک ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئیں۔
وہیں اس سانحہ کے بعد مرکزی وزراء اور فوج کی اعلیٰ کمان نے بھی لواحقین کے ساتھ ملاقاتیں کی اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔اسی اثناء میں لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے اس سانحہ میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین کو تقرری کے لیٹر سونپے گے اور دیگر مد د کی یقین دہانی کرائی گئی۔واضح رہے اس موقع پر اس موقع پرلیفٹیننٹ گورنر نے اہل خانہ کو مستقبل میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔وہیں اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ چودھری محمد یاسین بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا