دو کمسن طالب علم زخمی ،شرپسندی کی بڑے پیمانے پرمذمت
لازوال ڈیسک
سرینگرپہاڑی ضلع شوپیان کے مضافاتی علاقہ میں بدھ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب شر پسند عناصر نے اسکول کی گاڑی پر پتھراﺅ کیا جس کے نتیجے میں دو کمسن طالب علم زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتا ل منتقل کیا گیا ۔ شوپیان کے زورہ علاقے میں بدھ کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب چند شر پسند افراد نے رینبو انٹرنیشنل اسکول کی اسکولی گاڑی کو نشانہ بنا کر اس پر پتھراﺅ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دوسری جماعت کے دو طالب علم زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کے شیشے چکنا چور ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی طالب علم کو جلد ہی نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد انہیں گھر روانہ کیا گیا ۔ اسی دوران پولیس نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’شرپسندوں نے رینبو سکول شوپیان کی گاڑی پر پتھراو¿ کرکے دوسری جماعت کے طالب علم ریحان کو زخمی کردیا۔شرپسندوںکی جانب سے معصوم بچوں کونشانہ بنانے کے سماج کے تمام مکتبہ فکرکے لوگوںنے مذمت ہے۔سوشل میڈیاصارفین نے بھی زبردست ردِعمل ظاہرکرتے ہوئے اس طرح کے شرپسندوں کوبے نقاب کرنے اورکیفرکردار تک پہنچانے کی مانگ کی ہے۔