میک اپ آرٹسٹ اور فریلانس پروڈیوثر غلام محمد کے ساتھ اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
سرینگرجے اینڈ کے دوردرشن، ریڈیو پرفارمنگ آرٹسٹس اینڈ فریلانسرز، پروڈیوثرز، ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ طارق جاوید نے اپنے ایک قریبی ساتھی میک اپ ٹسٹ اور فریلانس پروڈیوسر غلام محمد کے ساتھ تعزیت و تسلیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
https://prasarbharati.gov.in/dd-kashir-homepage/
اپنے ایک تعزیتی بیان میں ایسوسی ایشن کے صدر شیخ طارق جاوید نے غلام محمد کے جواں سال فرزند کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جے اینڈ کے دوردرشن،ریڈیو پرفارمنگ آرٹسٹس اینڈ فریلانسرز،پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سے منسلک تمام ممبران سوگوار خاندان بالخصوص اپنے قریبی ساتھی غلام محمد کے اس غم میں برابر شریکِ ہیں اور لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جواں سال فرزند کی جدائی اہل خانہ بالخصوص غلام محمد کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہےجسے پر کرنامشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مرضی کے آگے کسی کی نہیں چلتی اور موت کا مزا ہم سب کو ایک نہ ایک دن اپنی اپنی باری پہ چکھنا ہے۔آخر پر شیخ طارق جاوید نے کہا کہ ہم سب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ اللہتبارک و تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین بالخصوص غلام محمد کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے۔واضح رہے کہ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے مرحوم کے گھر جاکر اہل خانہ بالخصوص غلام محمد کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔