ریلوے نے تہواروں پر 26 لاکھ اضافی برتھیں فراہم کیں

0
0

نئی دہلی، // انڈین ریلوے نے اس سال تہوار کے موسم میں 1700 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلا کر 26 لاکھ اضافی نشستیں یا برتھ فراہم کی ہیں۔

ریلوے بورڈ کے سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر ریلوے نے اس تہوار کے موسم میں 1700 سے زیادہ خصوصی ٹرینوں کے چلانے کو یقینی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ریگولر ٹرینوں میں بھی گنجائش بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے ذریعے مسافروں کو 26 لاکھ اضافی نشستیں دستیاب کرائی گئی ہیں جو کہ ریگولر ٹرینوں میں دستیاب برتھوں سے اضافی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا