ریلوے اوور برج اور انڈر پاس کی ڈھائی گنا تیز رفتار تعمیر: اشونی وشنو

0
0

الائنمنٹ اور منظوری وغیرہ کے حوالے سے 80 قسم کے معیارات بنائے گئے

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ریلوے وزیر اشونی وشنو نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں بتایا کہ پچھلے نو برسوں میں ملک میں ریلوے اوور برجز (آر او بی) اور انڈر پاسیز کی تعداد اس سے پہلے کے دس برسوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہے۔ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کے جواب میں مسٹر ویشنو نے کہا کہ 4149 (ROB) اور انڈر پاسز سال 2004-14 کے دوران بنائے گئے تھے۔ اس کے مقابلے میں 2014-23 کے دوران 10887 ROBs اور انڈر پاسیز بنائے گئے جو کہ ان کے تعمیراتی کام میں ڈھائی گنا اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ وزارت نے (ROB) کی تعمیر اور انڈر پاسیز کے حوالے سے قواعد و ضوابط میں بہتری لائی ہے اور مالیاتی دفعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الائنمنٹ اور منظوری وغیرہ کے حوالے سے 80 قسم کے معیارات بنائے گئے ہیں جس سے منظوری کے عمل میں تیزی آئی ہے۔آر او بی اور انڈر پاس پر توجہ مرکوز کیے گئے سوالات کے درمیان وزیر ریلوے سے مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹاس نے بھی سوال کے وقفے کے دوران بزرگ شہریوں کو ریل سفر میں رعایت بحال کرنے کے بارے میں پوچھا مگر مسٹر وشنو نے اس کس کوئی جواب نہیں دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا