ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ اور انڈین آئل کے درمیان خطابی مقابلہ

0
0

نئی دہلی، //وندنا کٹاریا کی زیرقیادت ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ تیسری ہاکی انڈیا سینئر ویمنز انٹر ڈپارٹمنٹل نیشنل چمپئن شپ کے خطاب کے لیے منگل کو انڈین آئل کارپوریشن سے مقابلہ کرے گا۔
شیواجی اسٹیڈیم میں تیسرے اور چوتھے مقام کے لیے سشستر سیما بل کا مقابلہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سے ہوگا۔
ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ نے پہلے سیمی فائنل میں اپنا غلبہ ظاہر کرتے ہوئے سشسترا سیما بل کو 5-0 سے ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ ہندوستانی ڈریگ فلکر گرجیت کور نے پنالٹی کارنر سے ابتدائی گول (5′) کے ساتھ ماحول تیار کیا۔ کپتان وندنا کٹاریہ نے شاندار فیلڈ گول (11′) کے ساتھ اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، جس سے ان کی ٹیم کی برتری دگنی ہوگئی۔ نونیت کور (37′)، پریتی دوبے (45′) اور سنگیتا کماری (59′) نے اسکورنگ جاری رکھی۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں انڈین آئل کارپوریشن نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے خلاف 3-0 کی شاندار فتح حاصل کی۔ شرمیلا دیوی (22′) نے پنالٹی کارنر کے ذریعے گول کا آغاز کیا، پھر جیوتی (47′) نے پی سی کے ایک اور گول کے ساتھ برتری کو بڑھا دیا۔ دیپیکا (56′) نے شاندار فیلڈ گول کے ساتھ فتح پر مہر ثبت کی، اس طرح فائنل میں انڈین آئل کارپوریشن نے جگہ پکی کرلی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا