ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے بھگدڑ اور حادثات کو روکنے کے لیے ریلوے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات

0
0

سادہ لباس میں عملہ کی تعیناتی کے ذریعے مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی اور چوکسی کو یقینی بنایا جاتا ہے:اشونی ویشنو
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب بتایاکہ مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے اور سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اضافی گنجائش پیدا کرنے کی خاطر، بھارتی ریلویز نئی خدمات متعارف کراتی ہے، خدمات میں توسیع کرتی ہے، ان کی فریکوئنسی بڑھاتی ہے، گنجائش کو بڑھاتی ہے۔یہ ایسے جاری عمل ہیں،جوعملی امکانات ، وسائل کی دستیابی، بڑھتی ہوئی مانگ وغیرہ سے مشروط ہیں۔ مالی سال 23-2022 کے دوران ابتدائی بنیاد پر مسافروں کی تعداد 639 کروڑ ہے۔اس کے علاوہ، تہواروں کے موسم، تعطیلات وغیرہ کے دوران مسافروں کے اضافی رش کی وجہ سے کے لیے، خصوصی ٹرینیں چلائی جاتی ہیں اور ٹرینوں کی تعدادمیں عارضی اضافہ بھی کیاجاتا ہے۔اُنہوں نے ریلوے اسٹیشنوں پر زیادہ بھیڑ کی وجہ سے بھگدڑ اور حادثات کو روکنے کے لیے ریلوے کی طرف سے درج ذیل اقدامات پرایک تحریری سوال کے جوا ب میں بتایاکہ بھیڑکے بندوبست کے لئے ریلوے اسٹیشنوں اوراسٹیشن کے احاطے میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آرپی ایف) کا عملہ کمرشل ڈیپارٹمنٹ اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آرپی) کے ساتھ تعینات کیاجاتاہے۔آرپی ایف کی طرف سے ٹرینوں کے اسٹیشن پرلگنے سے پہلے پلیٹ فارم پر مسافروں کی قطار بنا کر تہوار کے موسم میں غیر محفوظ کوچوں میں مسافروں کے منظم طریقے سے داخلے کے لیے تمام کوششیں کی جاتی ہیں۔بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے بار بار اعلانات کیے جاتے ہیں۔مسافروں کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کے لیے فٹ اوور برجز، داخلی اور خارجی راستوں، پلیٹ فارمز وغیرہ پر جی آر پی کے ساتھ تال میل سے آرپی ایف اہلکار وں کے ذریعہ نگرانی کی جاتی ہے۔تربیت یافتہ آرپی ایف کے عملہ کو کلوزڈ سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کے ذریعہ نظررکھنے والے کمروں میں تعینات کیا جاتا ہے تاکہ ہجوم والے مقامات کی نگرانی کی جا سکے اور اسٹیشن کے احاطے میں تعینات عملے کو مزید معلومات کے لیے بھیڑ کی ممکنہ نقل و حرکت کا اندازہ لگایا جا سکے۔سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی افرادی قوت ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس (آرپی ایس ایف) بٹالینز سے فراہم کی جاتی ہے۔سادہ لباس میں عملہ کی تعیناتی کے ذریعے مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی اور چوکسی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔31.03.2023 تک، 65301 مسافر کوچ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔کووڈ-19 وباء کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے، بھارتی ریلوے نے 23 مارچ 2020 سے تمام باقاعدہ مسافر بردار ٹرینوں کا آپریشن بند کر دیا تھا اور صرف خصوصی ٹرین خدمات چلائی جا رہی تھیں۔ دریں اثنا، بھارتی ریلوے نے آئی آئی ٹی –بامبے کی مدد سے سائنسی انداز میں ٹائم ٹیبل کو منطقی بنانے کا کام شروع کیا ہے۔ یہ مشق دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ،دیکھ ریکھ راہ داری بلاکس بنا کر مسافروں کی بہتر حفاظت فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے، جس میں موجودہ ٹائم ٹیبل میں تنازعات کو کم سے کم کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی خدمات کو میل/ایکسپریس سروسز میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے۔ نومبر-2021 سے، میل/ایکسپریس ٹرین خدمات معقول ٹائم ٹیبل اور باقاعدہ نمبروں کے مطابق چلائی جا رہی ہیں۔یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا