ریلائنس رٹیل کی برطانوی فیشن کمپنی اسوس کے ساتھ شراکت داری

0
0

نئی دہلی، //ریلائنس ریٹیل نے ہندوستان میں برطانیہ کی مشہور آن لائن فیشن کمپنی اسوس کی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے ایک طویل مدتی شراکت داری کی ہے۔ لائسنسنگ معاہدے کے تحت، ریلائنس ریٹیل اسوس پروڈکٹس کو ہندوستان میں تمام آن لائن اور آف لائن چینلز پر صارفین کو دستیاب کرائے گا سوس دنیا بھر کے نوجوان فیشن سے محبت کرنے والوں میں بہت مقبول ہے۔ کمپنی کی مصنوعات 200 سے زائد مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔

شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریلائنس ریٹل وینچرز لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا، "ہم اپنے فیشن فیملی میں اسوس کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو کہ ہندوستانی بازاروں میں عالمی فیشن کے رجحانات لانے کے لیے ہمارے عزم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ شراکت داری ہندوستان کی سرکردہ خوردہ منڈیوں میں ہماری مضبوط پوزیشن کی عکاسی کرتی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہمارے صارفین کو جدید ترین فیشن تک رسائی حاصل ہو، وہ فیشن جو وہ چاہتے ہیں۔

ASOS کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز جو س انٹینو راموسنے کہا، ریلائنس رٹیل کے ساتھ مل کر، ہم اپنے کچھ فیشن کی قیادت والے برانڈز کو ہندوستان میں صارفین کے لیے لانے کے لیے پرجوش ہیں جس میں ASOS ڈیزائن ہیں جو کہ دنیا کا سب سے بڑا برطانوی فیشن برانڈ ہے۔

ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ( ریلائنس رٹیل) ،آر آئی ایل ( ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ) گرو پ کے تحت م تمامخوردہ کمپنیوں کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔ ریلائنس ریٹیل 18,836 سے زیادہ اسٹورز اور ڈیجیٹل ای کامرس پلیٹ فارمز کا ایک مربوط اومنی چینل نیٹ ورک چلاتا ہے۔ ریلائنس ریٹیل نے اپنے نئے کامرس اقدام کے ذریعے 30 لاکھ سے زیادہ تاجروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا