گھر، گاڑی وغیرہ کے لیے قرضوں کی قسطوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا
یواین آئی
ممبئی ؍؍ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملک کی اقتصادی ترقی کے تمام تخمینوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 7.6 فیصد کی شرح سے بڑھنے سے حوصلہ افزا ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج رواں مالی سال کے لئے ترقی کے تخمینوں میں نصف فیصد اضافہ کرنے کے ساتھ ہی خوردہ مہنگائی میں اضافے کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وجہ سے گھر، گاڑی وغیرہ کے لیے قرضوں کی قسطوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔موجودہ مالی سال کے ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی پانچویں دو ماہی سہ روزہ میٹنگ میں آج لئے گئے فیصلوں کے بارے میں اطلاعات دیتے ہوئے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ ہندوستانی معیشت بہتر رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور وہ سبھی تخمینوں کو پیچھے چھوٹے ہوئے دوسری سہ ماہی میں 7.6 فیصد کی رفتار سے آگے بڑھی ہے۔ اس کے پیش نظر موجودہ مالی سال کے لیے ترقی کا تخمینہ پہلے کے 6.5 فیصد سے بڑھا کر 7.0 فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسٹر داس نے یہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے لیکن پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کے درمیان کمیٹی نے مناسب موقف سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی کے اس فیصلے کے بعد فی الحال پالیسی ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ ریپو ریٹ 6.5 فیصد، اسٹینڈرڈ ڈپازٹ فیسیلٹی ریٹ (ایس ڈی ایف آر) 6.25 فیصد، مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی ریٹ (ایم ایس ایف آر) 6.75 فیصد، بینک ریٹ 6.75 فیصد، فکسڈ ریزرو ریپو ریٹ 3.35 فیصد، کیش ریزرو ریشو 4.50 فیصد، لیکویڈیٹی ریشو 18 فیصد پر برقرار ہے۔