ریت، بجری کی قانونی کانکنی کی اجازت دی جائے

0
0

سکھ نندن نے لیفٹیننٹ گورنر سے خصوصی اپیل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سکھنندن چودھری، سابق وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر نے ایل جی انتظامیہ سے کہا کہ وہ ٹینڈرز کو منظور کرے اور سرکاری تعمیراتی کاموں میں شامل دیگر ایجنسیوں کی طرز پر دریائے توی میں قانونی کان کنی کی اجازت دے۔اس موقع پرڈاکٹر پردیپ مہوترا، جے اینڈ کے بی جے پی میڈیا انچارج، اور ڈی ڈی سی دھرمیندر کمار بھی سابق وزیر کے ساتھ تھے، جہاں انہوں نے بی جے پی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا ۔
سکھنندن کمار چودھری نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی متعدد مواقع پر اہل افراد سے ٹینڈرز کو مدعو کرتے ہوئے”بلاک” نیلامی کی تشہیر کی تھی، ٹینڈرز جمع کرائے گئے تھے لیکن متعلقہ محکموں اور ان کے حکام کو اچھی طرح سے معلوم وجوہات کی وجہ سے معاملہ دب گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اگر محکمہ کی طرف سے ان ٹینڈرز کے لیے انوائرمنٹ کلیئرنس فراہم نہیں کی جا سکتی ہے تو پھر ان ہی حالات میں "توی” سے ریت اور بجری استعمال کرنے کے لیے دوسری ایجنسیوں کو مائننگ/ڈریسنگ کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ انہوں نے مزیدکہاکہ پہلے سے ہی کئی ایجنسیاں حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے تعمیراتی کاموں میں ریت اور بجری کا استعمال کر رہی ہیں، تو متعلقہ محکموں کی جانب سے عام لوگوں کو راحت دینے کے لیے وہی اجازتیں اور پیٹرن کیوں استعمال نہیں کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس ضمن میں ایل جی جموں وکشمیر سے خصوصی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عام عوام کو راحت پہنچائی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا