ریاض بشیر ناز کی کمشنر سیکریٹری محکمہ سیاحت سے ملاقات

0
0

ضلع کے کئی اہم پروجیکٹوں پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ضلع ترقیاتی کونسل ممبر ریاض بشیر ناز نے کمشنر سیکریٹری محکمہ سیاحت سے ملاقات کر کے ضلع کے کئی اہم پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پرپونچھ قلعہ ، لورن نندی چھول، سلطان پتھری،جبی طوطی، تھان پیر، ڈودہ سنکھ، نیڑیاں ساوجیاں، بیتاڑ پل سے چکاں داباغ کی سڑک کوسیاحت کے نقشے پر لانے کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے پونچھ ٹورازم کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ممبر ڈی ڈی سی لورن نے آج یہان سرینگر میں محکمہ کے کمشنرسیکریٹری سید عابد رشید شاہ سے ملاقات کی اور اس حوالے سے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں ضلع پونچھ کی نمائندگی کی اور خاص کر کے حلقہ انتخاب حویلی اور بلاک لورن کی ان خوبصورت جگہوں کی نشاندہی کرواکر ان مقامات کو سیاحت کے نقشے پر لانے کا مطالبہ کیا ۔دریں اثناء سید عابد رشید شاہ جو جل جیون مشن کے یو ٹی انچارج ہیں،سے مشن کے تحت چل رہے کاموںپر تفصیلی بات کی گئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا