مختلف اسکیموں کے تحت چل رہے ترقیاتی کاموں کا لیا جائز،وفودکوسنا
لازوال ڈیسک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے ڈی ڈی سی ممبر ریاض بشیر ناز کا لورن کے دوردرز مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا جس میں لورن کی پنچائت تانترے گام کا دورہ کیا جہاں کہ لوگوں کی شکایت تھی کہ ٹرانسفارمر کچھ دنوں سے جل گیا تھا ۔ریاض ناز نے چوبیس گھنٹے کہ اندر ایک سو کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کیا۔تانترے گام کے لوگوں نے شکریہ ادا کیا بعد ازاں گریڈ سٹیشن لورن کا بھی جائزہ لیا سراں گڈرا سب میں ترقیاتی کاموں کا معائینہ بھی کیا اور بلاک لورن میں چل رہی JJM اسکیم کے تحت چل رہی کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور پنچایت سب میں پانی کی قلت کے مسائل کا بھی جائیزہ لیا اور آنے والے وقت میں اس مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا اور ہائی سکول گڈرہ مڈل سکول سب محلہ نایکاں کا بھی دورہ کیا ۔اس کے دوران کافی وفد بھی علاقے کی مشکلات کے حوالے سے ناز سے ملاقات کی دورے کے دوران ناز نے کہا کہ لورن کے جن جن علاقوں میں سڑک جیسے سہولیات نہیں ان علاقوں میں جلد سڑک جیسے سہولیات دی جائے گی۔عوام کو یہ یقین دلایا کہ جس طرح پچھلے دو برسوںسے میں بلاک لورن کے اندر ترقیاتی کام ہوئے ہیں آگے بھی ہوتے رہیں گے۔اس موقعہ پہ ناز نے ہائی سکول گڈرہ میں 80 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی جگہ بھی طے کی اور سکول کو سڑک دینے کے معاملہ کو بھی ضلع ترقیاتی کمشنر کے نوٹس میں لایا۔