سری نگر،ْْکل جماعتی حریت کانفرنس نے ریاسی میں پیش آئے واقعہ جس میں ذرائع کے مطابق ملی ٹینٹوں کی فائرنگ سے متعدد یاتری جاں بحق ہو گئے جب انکو لے جانے والی بس کھائی میں گر گئی پر رنج و غم کا اظہار کیاہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حریت کانفرنس انسانیت کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی ہمیشہ مذمت کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی کیونکہ اس طرح کی کارروائیوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کا زیاں نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ یہ ایک انتہائی پریشان کن معاملہ ہے۔
حریت کانفرنس نے جاں بحق ہوئے افراد کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔