’ ریاست کی حالت کو خراب کر کے ایک دوسرے سے کنارہ کشی‘ ریاست کی تاریخ کی سیاہ حکومت کا خاتمہ:سرفراز چوہدری

0
0

اعجاز کوہلی
مینڈھرنیشنل کانفرنس یوتھ لیڈر سرفراز چوہدری نے مخلوط حکومت کی ایک دوسرے سے کنارہ کشی کو افسوسناک بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست کو دونوں فرقہ پرست طاقتوں نے نفرت، دہشت، بھوک مری اور ریاست کو مالی اقتصادی طور پر کمزور کر کے ایک دوسرے سے کنارہ کشی کر لی جس کوعوام معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا ریاست کی تاریخ میں یہ مخلوط حکومت کا وقت سیاہ حروف سے نصب کیا جائے گا کیونکہ اس حکومت کے دور میں سرحدکے حالات سب سے زیادہ کشیدہ رہے کشمیر کے ماحول کو کون بھول سکتا ہے جہاں ہر روز حفاظتی دستے و عام بے گناہ شہری لقمہ اجل بن رہے ہیں ریاست کے کئی مقامات پر ہندو مسلم اتحاد کو خنجر گوپنے میں مخلوط حکومت پیش پیش رہی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا