ریاست میں سیاسی بحران کے ذمہ وار پی ڈی پی :رحیم داد ناگپورکیساتھ تار جوڑ کرلوگوں کے جذباتوںاورمنڈیٹ کےساتھ کھلواڑ کیا

0
41

ناظم علی خان

مینڈھرمینڈھر نیشنل کانفرنس صوبائی نائب صدر و سابقہ ایم ایل سی راحیم داد نے پریس کے نام جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست میں سیاسی بحران کے ذمہ وار پی ڈی پی ہے ۔آج ریاست کے اندر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو چکا ہے اور پی ڈی پی نے لوگوں کے جذباتوںاورمنڈیٹ کےساتھ کھلواڑ کیا ہے ۔ناگپور سے رشتہ جوڑ کر ریاست کی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی محبوبہ مفتی ریاست کی تاریخ کی سب سے بدترین وزیراعلیٰ ثابت ہوئی ۔اُنہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے ہر موڑ پر ریاست کی آن و بان کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔آج ریاست جموں و کشمیر کے نوجوان جس غیر عدم و تحفظ کی صورت حال سے گزر رہے ہیں یہ سب پی ڈی پی کی دین ہے ۔ جناب عمر عبدللہ صاحب نے جو ریاست کے نوجوانوں میں اعتماد بخال کیا تھا اُس کو اِنہوں نے مٹی میں ملا دیا اورمفتی صاحب کا خواب ایک سراب ثابت ہوا ۔ایڈوکیٹ راحیم داد نے کہاکہ گٹھ بندھن کو توڑنا ایک ملی جلی سازش ہے اور 2019کے الیکشن کے لئے اُنہوں نے ریاست کو موت کے کنویں میں دکھیل دیا ہے ۔راحیم داد نے کہاکہ ہے کہ نیشنل کانفرنس کے کارکن آخری دم تک لوگوں کے حقوق کے لئے لڑیں گے۔اور اِن کے ناپاک اِرادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ مزید اُنہوں نے کہاکہ علاقہ پونچھ جوکہ سرحدی علاقہ ہے اور آئے دن گولہ بھاری سے جان و مال کا نقصان ہوتا رہتا ہے اِن سرحدی علاقوں کے لئے مرکزی سرکار ٹھوس منصوبہ تیار کرے تاکہ اِن علاقوں کے لوگوں کے بچوں کی تعلیم اور ترقی متاثر نہ ہو ۔سرحدی علاقوں کے لئے( Safe Zone Colonies) سیف زون کالونیاں بنائی جائیں تاکہ اور زیادہ لوگوں کاجانی و مالی نقصان نہ ہو۔گولہ بھاری کسی بھی مسلہ کا حل نہیں ہے ۔اُنہوں نے ہندوستان و پاکستان سے اپیل کی کہ مسلہ کشمیر بات چیت سے حل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا