اعجاز کوہلی
مینڈھر ڈاک بنگلہ مینڈھر میں پی ڈی پی کاماہانہ اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت زونل صدر محمد اعظم ساگر نے کی اور پارٹی کے ضلع صدر شمیم ڈار مہمان خصوصی تھے میٹنگ میں ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تمام عہدیداروں نے سب سے پہلے مینڈھر کی عظیم شخصیت مرحوم رمضان بھٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے حق میں دعاے مغفرت کی اور انکے خلوص اور نیک سیرت کو یاد کیا گیا میٹنگ میں بولتے ہوے لیڈران نے ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے پونچھ عوامی دربار لگانے پر مبارکباد پیش کی اورشکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پونچھ کی عوام کے جس طرح تحمل مزاجی سے ایک دن میں مسائل حل کیے اس سے قبل ستر سالوں میں کسی بھی وزیر اعلی نے اب تک مسائل حل نہیں کیے وزیر اعلی کا پونچھ آ کر عوامی دربار قائم کرنا ہمدردی سے دیرینہ مسائل کو حل کرنا تاریخ قائم کر چکا ہے جسے مینڈھر ،پونچھ، بالا کوٹ، منکوٹ، منڈی اور سرنکوٹ کی عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتی لیڈران اور ورکروں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پی ڈی پی جماعت سے منسلک ہیں باقی جماعتوں نے ہمارے خطہ کی عوام کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا اور ووٹ بنک کی طرح استعمال کیا جس کو عوام بخوبی سمجھ رہی ہے ایڈووکیٹ معروف خان، سردار وسیم خان، زاہدہ چوہدری،محمد صادق چوہدری اور تنویر ڈار نے ورکروں پر زور دیا کیا کہ پی ڈی پی جماعت کو اور مضبوط کیا جائے تاکہ ہمارے دیرینہ مسائل بناءرنگ و نسل حل ہو سکیں ضلع صدر شمیم ڈار نے لوگوں کے مسائل سنے اور کہا کہ میں انکے مسائل کو ہر ممکن حل کروانے کی کوشش کروںگا۔ موصوف نے کہا وزیر اعلی کے دورے پر جس قدر عوامی مسائل حل ہوے ہیں وہ تاریخی اور قابل ستائش ہیں ہماری نظر لگاتار بنی رہے گی کہ جن مسائل کو منظوری ملی ہے انہیں عملی جامہ پہنایا جائے آخر میں میٹنگ کی صدارت کر رہے محمد اعظم ساگر نے تمام عہدیداروں اور ورکروں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر سردار لیاقت خان، غلام محمد، محمد خورشید، معروف مغل، عبدالرشید، حفیظ چوہدری، ایڈووکیٹ دلیر خان، شاہنواز قریشی، سید زید شاہ، نثار چوہدری، تنویر قریشی، اخلاق خان، قاضی محمد صدیق، وغیرہ نے شمولیت کی۔