راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست سے این سی امیدوار میاں الطاف احمد لاروی کے حق میں ووٹ کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شکیل احمد میر (ریاستی جنرل سکریٹری کانگریس اور سابق چیئرمین ایم سی ٹی) کی قیادت میں اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام لیڈران نے راجوری اننت ناگ سے نیشنل کانفرنس امیدوار میاں الطاف احمد لاروی کے حق میں حمایت اور ووٹ کی اپیل کی اور پارٹی لیڈران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ میاں الطاف احمد لاروی کے حق میں مہم چلائیں۔وہیں اجلاس کے دوران پارٹی دفتر پوسٹ آفس مین بازار تھنہ منڈی کے قریب کھولا گیا۔
اس موقع پر سائیں عبدالرشید نائب صدر جے کے پی سی سی، سجاد طارق چیئرمین پہاڑی سیل جے کے پی سی سی، بشیر وانی سینئر این سی رہنما موجود تھے۔علاوہ ازیں اجلاس میں عبداللہ چوہدری سابق ایکس ای این سینئر این سی رہنمائ، عبدالقیوم سابق ایکس ای این، منیر حسین سابق ایکس ای این ، افتخار ڈار، حاجی فاروق، مشتاق شیخ، مشتاق ٹھاکر، گلبدن خان اسمبلی صدر تھنہ منڈی، حاجی حمید فاروق میر،بٹو میر، حاجی فاروق ، عارف میر، شہروز میر (ریاستی جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس) اور دیگران موجود تھے۔