اہل خانہ کے ساتھ کیا ہمدری کا اظہار، ٹریفک حکام سے اسکولی اوقات میں گاڑیوں کی تیز رفتاری پر قدغن لگانے کی اپیل
لازوال ڈیسک
بانہال // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے بانہال بازار میں شاہراہ پر گیارہویں جماعت کی طالبہ صبورہ رفیق دختر ایڈوکیٹ محمد رفیق ڈینگ ساکنہ نیل بانہال کی ٹرک کی زد میں آکر موت واقع ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔فورم کے ریاستی ترجمان مظفر احمد کی طرف سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری اساتذہ برادری غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے اور اس کا بہترین نعم البدل عطا کرنے کی دعا کی ہے – انہوں نے ٹریفک حکام سے قصبہ میں شاہراہ سے گذرنے والی گاڑیوں کی تیز رفتار ی پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ اسکولی اوقات میں گاڑیوں کی سپیڈ پر خاص نظر رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ ایسے حادثات کو روکا جاسکے – انہوں نے ہائر سیکنڈری سکول گرلز بانہال کے مقام ایک ( فٹ اوور برج)شاہراہ کو عبور کرنے والا ایک پل تعمیر کرنے کا بھی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے ۔