رکھشا بندھن کا تحفہ، گیس سلنڈر 200 روپے سستا ہوا

0
0

نئی دہلی، //حکومت نے اونم اور رکھشا بندھن کے موقع پرملک کے 33 کروڑ ایل پی جی صارفین کو تحفہ دیتے ہوئے فی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کرنے اور 75 لاکھ نئے اجولا کنکشن جاری کرنے کا منگل کو اعلان کیا یہ فیصلہ یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہنوں کو تحفہ کے طور پر وزیر اعظم مسٹرمودی کا یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ اس سے سال 2023-24 میں خزانے پر 7680 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اجولا یوجنا کے مستفیدین کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔ انہیں 200 روپے کی موجودہ سبسڈی کے ساتھ ہی 200 روپے کی کمی کا فائدہ بھی ملے گا۔ اب ان کے400 روپے بچیں گے۔

مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک میں 75 لاکھ نئے اجولا گیس کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح پردھان منتری اجولا یوجنا کے مستفیدین کی تعداد 10.35 کروڑ ہو جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا